|
|
European Union Election Observation Mission to Pakistan 2008
|
|
چیف مبصر گیہلر کی انتخابات کے پر امن انعقاد کی توقع
اسلام آباد - پاکستان میں یورپی یونین انتخابی مبصر مشن (EU EOM) اور یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کا ایک وفد انتخاب کے دن تمام صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں پولنگ کے عمل پر تبصرہ کاری کریں گے۔ انتخاب کے دن یورپی یونین کے کل 131 مبصرین تعینات کیے جائیں گے۔
چیف مبصر مائیکل گیہلر نے اس توقع کا اظہار کیا کہ انتخابات کا انعقاد پر امن ہوگا۔ "مجھے توقع ہے کہ انتخابات کا انعقاد پر امن ماحول اور شفاف طریقے سے ہوگا،" گیہلر نے انتخابات کے موقع پر کہا۔
چیف مبصر نے مزید کہا کہ یورپی یونین انتخابی مبصر مشن (EU EOM) بدھ، 20 فروری کو اپنا ابتدائی جائزہ عوامی طور پر پیش کرے گا۔ "ہم اپنے ابتدائی نتائج کا اظہار مشن کے ابتدائی بیان میں ہی کریں گے اور اس سے قبل نہیں،" گیہلر نے کہا۔
119 اراکین پر مشتمل یورپی یونین انتخابی مبصر مشن (EU EOM) میں 23 یورپی یونین ممالک کے علاوہ ناروے اور کینیڈا سے مبصرین شامل ہیں جبکہ یورپی پارلیمنٹ وفد کے 12 اراکین ہیں۔
پاکستان میں یورپی یونین انتخابی مشن 8 دسمبر 2007 سے موجود ہے۔ یورپی یونین کے مبصرین کو 10 جنوری سے ملک بھر میں تعینات کیا گیا ہے اور وہ بعد از انتخاب عرصے، بشمول نتائج کے انضمام، پر تبصرہ کاری کے لئے انتخاب کے دن کے بعد بھی موجود رہیں گے
|