Click Role of an EU EOM
Click EU Documents
Click Electoral Framework
Click Media
Click Statements
Click Press Releases
Click Photo Gallery
Click Contact Us
Click Links

   
European Union Election Observation Mission to Pakistan 2008

 

اسلام آباد بدھ کو 31 قلیل المیعاد مبصرین (STO) کی تعیناتی سے یورپی یونین انتخابی مبصر مشن (EU EOM) کے اراکین کی تعداد مکمل ہوگئی ہے۔ اب یورپی یونین کے انتخابی مبصرین کی کل تعداد 112 تک پہنچ گئی ہے۔

 

یورپی یونین کے چیف مبصر مائیکل گیہلر کے مطابق، قلیل المیعاد مبصرین (STOs) کی تعیناتی کے بعد مشن ایک وسیع علاقے میں زیادہ پولنگ اسٹیشنوں کا احاطہ کرسکے گا۔ "اس سے ہمیں مسلسل انتخابی تبصرہ کاری کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی،" گیہلر نے کہا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مبصرین انتخاب کے دن کے بعد بھی نتائج کے انضمام  کے عمل پر تبصرہ کاری کے لئے  موجود رہیں گے۔

 

قلیل المیعاد مبصرین (STOs) کا تعلق یورپی یونین کے 20 ممالک کے علاوہ ناروے اور کینیڈا سے ہے۔

 

قلیل المیعاد مبصرین (STOs) کو 8 دنوں کے لئے 4 صوبوں شمال مغربی سرحدی صوبہ، صوبہ پنجاب، صوبہ بلوچستان اور صوبہ سندھ، کے ساتھ ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تعینات کیا جائے گا۔

 

یورپی یونین کے انتخابی مبصرین پاکستان میں 8 دسمبر 2007 سے موجود ہیں۔





 
 
All rights reserved. © EU EOM Pakistan 2008